12 November 2018 - 14:32
News ID: 437638
فونت
ہالینڈ کا سفارت خانہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عارضی طورپر بند کردیا گیا۔
ہالینڈ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع کے مطابق ہالینڈ کا سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد کیا گیا ہے۔

اس متعلق خبریں زیرگردش تھیں کہ آسیہ کو رہائی کے بعد ہالینڈ بھیج دیا جائے گا جب کہ اس سے قبل آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک جان کو لاحق خطرات کی وجہ سے بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کے ویزا کے لئے طے شدہ انٹرویوز اور نئی ویزا درخواستوں کی وصولی بھی روک دی گئی۔

واضح رہے کہ آسیہ بی بی کوتوہین رسالت کے الزام میں 2010 میں لاہورکی ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، لاہورہائی کورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی تھی جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی۔

 گزشتہ ماہ 31 اکتوبرکوسپریم کورٹ نے سزا کالعدم قراردے کرآسیہ بی بی کورہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬