22 November 2018 - 15:06
News ID: 437714
فونت
ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا کہ ’یمن کے ساحلی علاقے حدیدہ میں جنگ کے باعث تقریباً ایک کروڑ ۴۰ لاکھ یمنی غذائی قلت کی زد میں ہیں۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق یمن میں انتہائی غذائی قلت کے باعث 5 سال تک کی عمر کے بچوں میں اموات کی شرح سب سے زیادہ رہی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ اپریل 2015 سے اکتوبر 2018 کے درمیانی عرصے میں غذائی خوراک کی عدم دستیابی کے سبب تقریباً 84 ہزار 701 بچے بھوک کی وجہ سے دم توڑ گئے۔

یمن میں سیو دی چلڈرین کے ڈائریکٹر تیمور کیرولوس نے بتایا کہ ’ہم بہت خوفزدہ ہیں کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک خوراک کی انتہائی کمی کے باعث 85 ہزار بچے جاں بحق ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’بھوک کے باعث بچوں کے اندورنی اعضاء بتدریج اپنا کام چھوڑ دیتے ہیں اور بچوں کی موت ہوجاتی ہے تاہم والدین اپنے بچوں کو یوں موت کے منھ میں جاتا دیکھتے ہیں لیکن کچھ کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔

دوسری جانب ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا کہ ’یمن کے ساحلی علاقے حدیدہ میں جنگ کے باعث تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ یمنی غذائی کمی کی زد میں ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬