25 November 2018 - 20:56
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 437740
فونت
شام کے صوبے دیرالزور پر امریکہ کی زیرکمان اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے میں کم از کم بیس افراد جاں بحق ہو گئے۔
شام پر امریکی بمباری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی اتحاد نے شام میں یہ حملہ البوکمال کے علاقے ہجین کے رہائشی علاقوں پر کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں نو بچے اور آٹھ عورتیں شامل ہیں۔

جمعے کو بھی الشفا کے علاقے پر امریکی اتحاد کے حملے میں گیارہ شامی شہری جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے حالیہ ہفتوں کے دوران دیرالزور کے مختلف علاقوں پر بارہا شدید بمباری کی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬