26 November 2018 - 13:38
News ID: 437751
فونت
ڈاکٹر علی لاریجانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ اسلامی ممالک قرآن پاک پرعمل کے ذریعے اور نبی کریم (ص) کی تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے آپس کے تعلقات بالخصوص پارلیمانی شعبے میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے لئے بھرپور کوشش کریں ۔
ڈاکٹر علی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے نبی کریم حضرت محمد مصطفی (ص) کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے اپنے اسلامی ہم منصبوں کے نام پیغام میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارے کے فروغ پر تاکیدکی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے اسلامی ملکوں کے اسپیکروں کے نام اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ اسلامی ممالک قرآن پاک پرعمل کے ذریعے اور نبی کریم (ص) کی تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے آپس کے تعلقات بالخصوص پارلیمانی شعبے میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے لئے بھرپور کوشش کریں۔

یاد رہے کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفی (ص) اور چھٹے امام حضرت جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں 32ویں بین الاقوامی اتحاد امت کانفرنس جاری ہے جس میں 81 ممالک سے 350 مہمان شریک ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ کانفرنس ہر سال "ہفتہ وحدت" کے موقع پر ایران میں منعقد ہوتی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬