26 November 2018 - 14:00
News ID: 437755
فونت
جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ :
مولانا محمد عباس انصاری نے کہا کہ ھندوستان نے کشمیر میں ظلم و استبداد کی تمام حدیں پار کرکے گذشتہ تین دنوں میں سترہ کشمیریوں کا خون بہایا ہے۔
محمد عباس انصاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ مولانا محمد عباس انصاری نے حالیہ ایام میں ہوئی ہلاکتوں پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جعلی جھڑپوں کی آڑ میں بے گناہوں کی ہلاکتیں مظالم کی بدترین مثالیں ہیں۔

انہوں نے معصوم مسکان اور اشفاق سمیت بجبہاڑہ و شوپیان میں شہید ہوئے عسکری نوجوانوں اور عام شہری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم و استبداد کی تمام حدیں پار کرکے گذشتہ تین دنوں میں سترہ کشمیریوں کا خون بہایا ہے۔

سرینگر میں میلاد النبی (ص) کے حاشیے ہر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا عباس انصاری نے کہا کہ جمہوریت کے دعویداروں کے ہاتھ معصوم اور بے گناہ کشمیری قوم کے لہو سے رنگین ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ عالمی برادری ان ریکارڈ توڑ مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬