رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید، علماء اور حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ نے طلاب و افاضل حوزہ کی اخلاقی توانائیوں اور صلاحیتوں کی تقویت کے لئے ھفتہ وار دروس اخلاق منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله مکارم شیرازی کا درس اخلاق بدھ کے روز نماز مغرب و عشاء کے بعد حوزه علمیہ امام کاظم(ع) معلم روڈ پرمنعقد ہوگا، حضرت آیت الله جعفر سبحانی کا درس اخلاق جمعرات کو ۸ بجے شب میں ادارہ امام صادق(ع)، امام صادق(ع) روڈ شھر پردیسان میں منعقد ہوگا نیز حضرت آیت الله جوادی آملی کا درس اخلاق نماز ظهر و عصر کے بعد 75 میٹر عمار یاسر روڈ، اسراء بین الاقوامی سنٹرمیں منعقد ہوگا ۔
نیز آیت الله محمد تقی مصباح یزدی کا درس اخلاق نماز مغرب و عشاء کے بعد ، رهبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر قم میں منعقد ہوگا ، آیت الله سید محسن خرازی کا درس اخلاق بدھ کے روز نماز مغرب و عشاء کے بعد مدرسہ علمیہ فیضیہ میں منعقد ہوگا، آیت الله رضا استادی کا درس اخلاق پنجشنبہ کو 10 بجے دن میں مدرس حضرت امام خمینی(ره) مدرسہ فیضیہ میں منعقد ہوگا اور آیت الله محمد مهدی شب زنده دار کا درس اخلاق، ہر منگل کو نماز مغرب و عشاء کے بعد فقهی سنٹر بقیة الله (عج) میں منعقد ہوگا ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۸