27 November 2018 - 21:58
News ID: 437766
فونت
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان:
اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین نے اسلامی جمہوریہ ایران کو شیعہ سنی اتحاد کا کامیاب رول ماڈل قرار دیا ہے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پشاورمیں وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں اپنے مفادات کی خاطر مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے حوالے سے اسلامی ممالک کو ایران کو رول ماڈل بنانا چاہیے۔

انھوں نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اندازی کی سازشوں کو ناکام بنانا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔

قبلہ ایاز نے کہا کہ ایران کے عوام نے دشمان اسلام کے مقابلے میں استقامت اور مزاحمت کے راستے میں بے پناہ مشکلات برداشت کی لیکن انقلابی امنگوں سے ذرہ برابر قدم پیچھے نہیں ہٹایا۔

 قابل ذکر ہے کہ پشاور میں منعقدہ وحدت اسلامی کانفرنس میں صوبے خیبر پختونخوا کے اہم سیاسی، مذہبی اور ادبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬