سید عباس عراقچی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی طرف سے وعدوں پر عمل نہ کرنے کی صورت میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کو شدید خطرات لاحق ہوجائیں گے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برسلز میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے یورپی ممالک کے ایک اعلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی طرف سے وعدوں پر عمل نہ کرنے کی صورت میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کو شدید خطرات لاحق ہوجائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ اگر مشترکہ ایٹمی معاہدے سے ایرانی قوم کو کوئی فائدہ نہ ہوا تو اس صورت ميں معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ اگر یورپی یونین نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرنے میں تعلل سے کام لیا تو مشترکہ ایٹمی معاہدے کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی متعدد رپورٹوں میں اس بات کی تائید کی ہے کہ ایران اپنے تمام وعدوں پر عمل پیرا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے