عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہزاروں افراد نے یمن کے نہتے عربوں کی حمایت اور یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی مذمت کرتے ہوئے عظیم الشان مظاہرہ میں حصہ لیا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں دسیوں ہزار افراد نے یمن کے نہتے عربوں کی حمایت اور یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی مذمت کرتے ہوئے عظیم الشان مظاہرے کئے ۔
موصول رپورٹ کے مطابق اس مظاہریہ میں شریک مظاہرین نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خلاف شدید نعرے لگائے۔
مظاہرین نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ مظالم کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کریں۔
مظاہرین نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے خلاف بھی نعرے لگاتے ہوئے اس پر جنگی جرائم کی عالمی عدالت میں مقدمہ قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے