01 December 2018 - 14:19
News ID: 437787
فونت
ناجائز صہیونی ریاست کے خلاف عظیم واپسی مارچ آرگنائزر کے بورڈ نے اپنے ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فلطسینی عوام کی حمایت کی تعریف کی۔
فلسطین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ناجائز صہیونی ریاست کے خلاف عظیم واپسی مارچ آرگنائزر کے بورڈ نے اپنے ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فلطسینی عوام کی حمایت کی تعریف کی۔

عظیم واپسی مارچ آرگنائزر کے بورڈ نے اس بیان میں اس بات پر زور دیا اور کہا کہ ہم غزہ پٹی میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے تک ناجائز صہیونی ریاست کے خلاف عظیم واپسی مارچ کو جاری رہیں گے۔

اس بیان نے امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حماس کی مذمت کی ڈرافٹ کردہ قرار داد کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام نے نہ صرف اسلامی مزاحمتی تحریک بلکہ تمام فلسطینی قوم کو نشانہ بنایا ہے جو امریکیوں کے وحشیانہ جرائم کی علامت ہے۔

اس بیان کے مطابق، فلسطینی گروہوں کے درمیان باہمی اتحاد اور یکجہتی ناجائز صہیونی ریاست کی شکست کا باعث ہوگا لہذا ان گروہوں کے درمیان باہمی مذاکرات کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ فلسطینی عوام مارچ کے آخری ہفتے بالخصوص 30 مارچ کو قومی یوم الارض مناتے ہیں۔ فلسطینی قوم نے اس دن کے منانے کا سلسلہ 42 سال پہلے 1976ء میں کیا۔

یہ دن منانے کا مقصد فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کے دفاع اور اس ارض وطن کے ساتھ اپنی وابستگی کے عزم کا اعادہ کرنا ہے جس پر فلسطینی قوم جدی پشتی چلی آ رہی ہے۔ اس روز فلسطینی قوم اپنے حق خود ارادیت کے حصول اور حق واپسی کے عزم کا اعادہ کرتے اور دنیا کو یاد دلاتے ہیں وہ قوم بے زمین نہیں بلکہ ایک ایسی قوم ہیں جس کا اپنا صدیوں پرانا وطن ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬