‫‫کیٹیگری‬ :
17 December 2018 - 13:09
News ID: 438911
فونت
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی طرف سے نہتے شہریوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر کے تنازع کے دائمی اور منصفانہ حل کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔
اسلامی تعاون تنظیم

رسا ایجنسی کی النشرہ رپورٹ کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ہندوستان کے  زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی طرف سے نہتے شہریوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر کے تنازع کے دائمی اور منصفانہ حل کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے پلوامہ میں بے قصور کشمیریوں پر بھارتی افواج کی فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے اسے دہشت گردانہ عمل قرار دیا ہے۔

او آئی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ عالمی برادری دباؤ ڈال کر بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔

او آئی سی کے جنرل سیکریٹری نے مذکورہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے نہتےشمیریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کی ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے شہر پلوامہ میں مظاہرین پر ہندوستانی افواج نے براہِ راست فائرنگ کی جس سے متعدد شہری جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق علیحدگی پسند رہنماؤں نے کشمیر میں تین روزہ عام سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ ہندوستانی حکومت نے کئی حریت رہنماؤں کو گھروں میں محصور یا گرفتار کرلیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬