ڈی آئی جی آپریشنز لاہورنے تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ گرجا گھروں کی سیکیورٹی کو خود چیک کریں ۔
رسا ایجنسی کی جنگ نیوز سے رپورٹ کے مطابق، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر نے لاہور پولیس کو ہدایت کی ہےکہ گرجا گھروں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے اور گرجا گھروں کی چھتوں پر اسنائپرز تعینات کیے جائیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہورنے تمام ایس پیزاورڈی ایس پیزکوہدایت کی ہےکہ گرجا گھروں کی سیکیورٹی کو خود چیک کریں اورگرجا گھروں کے گرد ونواح میں ڈولفن اور پی آر یو اسکواڈکو مزید متحرک کیا جائے ۔
ان کاکہناتھاکہ سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے گرجا گھروں کی انتظامیہ سے روابط مزید مؤثربنائے جائیں،جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشنزکیے جائیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے