16 December 2018 - 22:38
News ID: 438904
فونت
آنڈونیوس مالووف :
یونان کے سنئیر آرچ بشپ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام ادیان کے پیروکاروں کے لئے ایک محفوظ ملک ہے اور یہاں سب امن اور بھائی چارے میں زندگی گزار رہے ہیں.
ادیان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یونان کے سنئیر آرچ بشپ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام ادیان کے پیروکاروں کے لئے ایک محفوظ ملک ہے اور یہاں سب امن اور بھائی چارے میں زندگی گزار رہے ہیں.


یہ بات "آنڈونیوس مالووف" نے ایتھنز میں تعینات ایرانی ثقافتی اتاشی "علی محمد حلمی" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں الہامی ادیان بشمول مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کے پیروکاروں ایک دوسرے کے ساتھ دوستی اور محبت سے زندگی گزار کرتے ہیں.

مالووف نے کہا کہ بد قسمتی سے آج بعض افراد دین کے نام سے دین کے خلاف جنگ کا آغاز اور عالمی امن کی جڑ کو خطرے میں ڈال رہے ہیں.


انہوں نے اپنے لبنان اور شام کے دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں نہ صرف مسلمانوں نے عیسائیوں پر احترام کرکے بلکہ ان کے ساتھ دینی اور مذہبی مسائل پر تبادلہ خیال کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور خلیج فارس کے بعض ممالک اس یکجہتی کو درہم برہم کرنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں اور اگر اسلامی جمہوریہ ایران نے شام، عراق اور دوسرے ممالک کی مدد نہیں کی تو ان ممالک بڑے خطرات کا شکار ہوئے تھے.

حلمی نے ایران اور یونان کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں بہت سالوں سے الہامی ادیان کے پیروکاروں، اپنی خصوصی مذہبی روایات پر آزادی کے ساتھ عمل کر رہے ہیں.

ایرانی ثقافتی اتاشی نے علاقائی ممالک کی بدامنی میں مغربی سامراجی ممالک کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے سامراجی طاقتیں علاقے سمیت شام میں دہشتگردی اور تکفیری گروہوں کو قائم کرکے مغربی ایشیا میں مختلف ادیان کے پیروکاروں کے درمیان باہمی یکجہتی کی تباہی کے لئے کاروائیاں کر رہی ہیں./۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬