صیہونی وزیر اعظم کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد اب ان کے بیٹے نے بھی مسلمانوں کے خلاف آواز بلند کی ہے۔
رسا ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بڑے بیٹے یائر نیتن یاہو شر انگیزی سے باز نہ آئے اور مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک تمام مسلمان یہاں سے چلے نہ جائیں۔
فیس بک پر ’یائر‘ نے پوسٹ میں لوگوں سے رائے دینے کے لیے لکھا کہ ’یہاں اس وقت تک کبھی بھی امن نہیں ہوسکتا‘ جب تک کہ تمام یہودی اسرائیل سے نہ نکل جائیں یا پھر جب تک تمام مسلمان اسرائیل چھوڑ نہ دیں۔
یائر نے کہا کہ وہ دوسرے آپشن کا انتخاب کررہے ہیں کہ جب تک مسلمان چلے نہ جائیں اس وقت تک اسرائیل میں امن نہیں ہوگا۔
اس پوسٹ کے بعد فیس بک نے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیٹے کی آمریت پسندانہ سوچ قرار دیتے ہوئے پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تھی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے