17 December 2018 - 12:53
News ID: 438907
فونت
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دفاعی نظریات پر مشتمل بارہ کتابوں کی رونمائی کر دی گئی۔
رہبر انقلاب اسلامی کی کتابیں

رسا ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مذکورہ بارہ کتابوں کی رونمائی اتوار کے روز تہران میں اسی عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران عمل میں آئی جس میں اعلی سول اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔

یہ کتابیں بنیادی دفاعی نظریات، سافٹ وار، سائنس و ٹیکنالوجی، نظریاتی، معنوی اور انسانی سرمایہ، ہوشمندانہ دفاع، نالج بیس دفاع، میرٹ بیس دفاع اور دفاعی سفارت کاری جیسے موضوعات کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نظریات پر مشتمل ہیں۔

آیت العظمی سید علی خامنہ ای کے دفاعی نظریات کی تشریح کے عنوان سے ہونے والی اس کانفرنس سے ایرانی فوج کے کمانڈرانچیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی، وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی اور بری فوج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے بھی خطاب کیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬