18 December 2018 - 11:20
News ID: 438915
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ بھارتی بندوق کی گولیاں نہتے کشمیریوں تحریک حق خودارادیت کو نہیں دبا سکتیں ۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارتی بندوق کی گولیاں نہتے کشمیریوں تحریک حق خودارادیت کو نہیں دبا سکتیں، قابض بھارتی فوج کی کشمیریوں پر ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، گیارہ کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور بھارتی ظلم و مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، نہتے مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور روحانی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں‌نے بیان کیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی چشم پوشی بھارت کو انسانیت کے قتل کیلئے آکسیجن فراہم کر رہی ہے۔

کشمیر میں بھارتی دہشتگردی و بربریت کی مذمت اور گیارہ کشمیریوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ ملنا اقوام متحدہ اور عالمی برادری کیلئے سوالیہ نشان ہے، کشمیریوں پر ظلم و جبر اور کھلی دہشتگردی کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے ہمارا ایمانی اور روحانی رشتہ ہے، ہمارے دل کشمیر کے عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف خاموش رہنے والوں کو ایک دن جواب دینا ہوگا، بھارتی جابرانہ قبضہ اور کشمیریوں پر جارحیت کھلی دہشتگردی اور بربریت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 71 سال گذر جانے کے باوجود کشمیر کو آزادی نہ ملنا پوری دنیا بالخصوص اقوام متحدہ کے کردار کو مشکوک بناتا ہے، بھارت کشمیر کا مسئلہ طاقت سے نہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں سے حل کرے، طاقت کا مظاہرہ بھارت کو بہت مہنگا پڑے گا، بھارت ہٹ دھرمی کی بجائے کشمیر کے مسئلے پر ڈائیلاگ کا راستہ اپنائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مضبوط و مستحکم ریاست ہے، جو ملک دشمن قوتوں کو بھرپور جواب دینا جانتا ہے، بھارت کسی غلطی میں نہ رہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ملک کی سلامتی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، پوری قوم پاک افواج کے پیچھے کھڑی ہے، مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے حکومت پاکستان عالمی سطح پر سفارتی طور پر مہم تیز کرے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬