18 December 2018 - 11:25
News ID: 438916
فونت
یمن کے متحرپ گروہوں کے مابین سویڈن میں ہونے والی جنگ بندی کا آج آدھی رات سے آغاز ہو گیا ہے۔
الحدیدہ بندرگاہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے مارٹین گریفیتس Martin Griffiths نے آج صبح جنگ بندی پر باقاعدگی سے عمل درآمد ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کمیٹیوں نے اپنا کام شروع کیا ہے۔ جنگ بندی کا آج آدھی رات سے آغاز ایسے میں ہوا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے پیر کی رات 3 مرتبہ الحدیدہ کے علاقے الضحی پر حملے کئے۔

یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے صدر محمد علی الحوثی نے الحدیدہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

الحدیدہ بندرگاہ سے یمن کیلئے انسانی ھمدردی کے ناطے بھیجے جانے والے سامان کی ترسیل ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں سویڈن میں یمن میں متحارب گروہوں کے درمیان الحدیدہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوا تھا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬