18 December 2018 - 13:02
News ID: 438919
فونت
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں کو قتل کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں کو قتل کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔و آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے اسے دہشتگردانہ عمل قرار دیا۔

ادارے کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کا جنرل سیکریٹریٹ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں کو قتل کرنے کی سخت مذمت کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ضلع پلواما میں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں نہتے شہری شہید ہوئے۔

او آئی سی کے بیان میں کہا گیا کہ سیکریٹریٹ اس دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ او آئی سی اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی جانب سے منظور کی گئی بین الاقوامی قرارداد کی روشنی میں کشمیر میں تنازع کا مستقل اور پائیدار حل نکالنے میں کردار ادا کرے اور کشمیری عوام کی خواہشات کو پورا کرے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جنرل سیکریٹریٹ متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬