02 January 2019 - 14:58
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 439036
فونت
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی امنگوں کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت سے متعلق ایران کی پالیسی بنیادی اصولوں پر مبنی ہے جو کبھی تبدیل نہیں ہو گی۔
بہرام قاسمی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بعض اسلامی ممالک کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صہیونی حکومت کے مظالم کے مقابلے میں لاتعلق رہنے اور فلسطین کے مسئلے پر توجہ نہ دینے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور ناجائز صہیونی حکومت، اسلامی ممالک کے درمیان تفرقہ اور کشیدگی پیدا کر کے ان ملکوں کو فلسطین کے مسئلے سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔


انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی اور غاصب صہیونی حکومت، فلسطینی امنگوں کو اسلامی ممالک کی ترجیحات کی فہرست سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔


ایران کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی امنگوں کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے متعلق ایران کی پالیسی بنیادی اصولوں پر مبنی ہے جو کبھی نہیں بدلے گی۔


انھوں نے امید ظاہر کی کہ عالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی کی بدولت باہمی تعاون کا عمل مزید فروغ پائے گا اور تمام اسلامی ممالک صیہونی حکومت کے جرائم اور فلسطینی امنگوں کے سلسلے میں متحدہ موقف اختیار کریں گے جس سے فلسطینی امنگیں پوری ہونے کی راہ ہموار ہوگی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬