12 January 2019 - 22:17
News ID: 439500
فونت
صیہونی فوجیوں کی سیکورٹی میں اسرائیل کے وزیر زراعت اور سیکڑوں صیہونی آبادکاروں نے مسجدالاقصی میں داخل ہو کر مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر زراعت یوری ایریل اور سیکڑوں کی تعداد میں صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصی میں داخل ہو کر مسلمانوں کے اس مقدس مقام میں یہودیوں کی مذہبی رسومات ادا کیں۔

اس موقع پر ان غاصب صیہونیوں نے دین اسلام کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

مسلمانوں کا قبلہ اول مسجدالاقصی، اس وقت بیت المقدس کا عیسائی و اسلامی تشخص مٹانے اور اسے صیہونی رنگ دینے کے لئے صیہونی فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کے اجتماع کے مرکز میں تبدیل ہو گئی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو نے اکتوبر دو ہزار سترہ میں اعلان کیا ہے کہ مسجدالاقصی، مسلمانوں سے متعلق ہے اور اس کا یہودیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬