13 January 2019 - 23:04
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 439519
فونت
عراقی فوجی اہلکاروں نے صوبے الانبار میں داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کے خلاف کارروائی انجام دیتے ہوئے اس دہشت گرد گروہ کے پانچ سرغنہ ہلاک کر دیئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ مطابق داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کے خلاف کارروائی انجام دیتے ہوئے اس دہشت گرد گروہ کے پانچ سرغنہ کو ہلاک کر دیا ہے ۔

عراقی فوجی اہلکاروں کی یہ کارروائی صوبے الانبار کے شہر الرطبہ میں انجام پائی۔ اس کارروائی میں داعش گروہ کے دسیوں عناصر ہلاک و زخمی ہوئے۔

عراق کے سیکورٹی ذرائ‏ع نے صوبے دیالہ کے علاقے خانقین میں بھی دہشت گرد گروہ کے عناصر کے خلاف کارروائی شروع کئے جانے کی خبر دی ہے۔

عراقی حکومت نے دسمبر دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے زیرقبضہ علاقوں کو آزاد کرا لئے جانے کا اعلان کیا ہے تاہم عراق کے مختلف علاقوں خاص طور سے شمالی، جنوبی اور بغداد کے اطراف کے علاقوں میں کچھ دہشت گرد عناصر موجود ہیں۔

عراقی فوج اور سیکورٹی اہلکار اب ان تمام علاقوں سے باقی بچے دہشت گردوں کا بھی صفایا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ان علاقوں میں دسیوں دہشت گرد گرد عناصر کو ہلاک کر نے کے علاوہ کئی دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬