رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین المسالک و بین المذاہب رواداری پر کل مسالک علماء بورڈ اور ادارہ امن و تعلیم کے راہنماؤں کا مشترکہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا، جس میں مولانا محمد عاصم مخدوم، غلام مرتضیٰ و دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ادارہ امن تعلیم کے زیراہتمام 14 فروری کو لاہور میں قومی کانفرنس منعقد کروائی جائے گی۔
مولانا عاصم مخدوم کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ادارہ امن تعلیم کی بین المسالک رواداری کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں، اظہر حسین نے پوری دنیا میں پاکستان کے خوبصورت چہرے کو پیش کیا ہے۔
مولانا عاصم مخدوم نے مزید کہا کہ ملک میں بین المذاہب و مسالک مکالمہ کے بانی اظہر حسین ہیں۔
غلام مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ادارہ امن تعلیم کی قومی کانفرنس مذہبی ہم آہنگی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی، کانفرنس میں بیرون ممالک سے مندوبین شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ قومی کانفرنس کا ایجنڈا بین المسالک ہم آہنگی کی صورتحال کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل ہوگا۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰