28 January 2019 - 20:11
News ID: 439633
فونت
محمدجواد ظریف:
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے نے امریکہ کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ جامع ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے بعد امریکہ نے دنیا کو ایران کے خلاف ورغلانے کی بھرپور کوشش کی لیکن اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے پیرس معاہدے سمیت دیگر عالمی معاہدوں سے امریکہ کی علیحدگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت عالمی قوانین اور ضابطوں کا احترام نہیں کرتی۔

انہوں نے متحدہ عرب امارت کی جانب سے ایرانی تاجروں اور صنعت کاروں کے حقوق کی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ وسیع اقتصادی تعلقات کے باوجود متحدہ عرب امارات نے سیاسی اور اسٹریٹیجک غلطی کا ارتکاب کیا ہے اور ایسے مرحلے میں داخل ہو گئی جو ایران کے لیے کسی طور قابل قبول نہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران متحدہ عرب امارات کے غیر قانونی اقدامات کے جواب میں لازمی تدابیر انجام دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬