28 January 2019 - 18:36
News ID: 439631
فونت
اس حال میں کہ الوفاق پارٹی بحرین کے سربراہ شیخ علی سلمان کے حکم کے سلسلہ میں کورٹ میں اپیل داخل کی گئی تھی بحرینی کورٹ نے انہیں عمر قید کی سزا سنا دی۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، آل خلیفہ کورٹ نے سرزمین بحرین کے دینی انقلابی رھنما اور الوفاق پارٹی بحرین کے سربراہ حجت الاسلام شیخ «علی سلمان» کو عمر قید کی سزا سنائی۔

حجت الاسلام شیخ «علی سلمان» کے سلسلہ میں آنے والے حکم کے سلسلہ میں بحرینی کورٹ میں اپیل داخل کی گئی تھی مگر آل خلیفہ کورٹ نے ان کی اپیل پر کوئی توجہ نہ کی اورانہیں عمر قید کی سزا سنادی۔

بحرینی کورٹ نے الوفاق پارٹی کے دیگر دو افراد کو بھی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ کورٹ نے اس سے پہلے بھی حجت الاسلام شیخ علی سلمان، علی الاسود و حسن سلطان اور الوفاق پارٹی کے دیگر افراد کو قطر کے لئے جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

الوفاق پارٹی نے بیان کیا ہے مدارک اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ حجت الاسلام شیخ علی سلمان کے خلاف الزام بے بنیاد اور غیر واقعی ہیں اور فقط سیاسی رنگ رکھتے ہیں۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬