05 February 2019 - 18:31
News ID: 439689
فونت
غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے انیس سالہ عبداللہ طوالیہ کو مغربی کنارے کے شہر جنین کے علاقے جلمہ میں گولیاں مار دیں جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

 صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی نوجوان علاقے میں قائم اسرائیلی سیکورٹی مرکز پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

 فلسطین کے محکمہ اوقاف کے مطابق اسرائیلی پولیس کے سرغنہ یورام ہلیفی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسجد الاقصی پر حملہ کیا اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬