رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی ایرانی سیکورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کی فراہمی میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ایران اور شام کے تعاون، ناقابل انکار ہے اور یہ تعاون شامی سیکورٹی بحران کے اختتام تک جاری رہے گا۔
یہ بات ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل "علی شمخانی" نے شامی وزیر خارجہ "ولید المعلم" کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص تجارتی اور اقتصادی میدان میں تعاون کے فروغ پرامید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام میں امن کی واپسی شامی عوام کیلئے خدمات فراہم کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔
ایڈمیرل شمخانی نے کہا کہ جیسا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت اور عوام کی حمایت کی ویسا بھی شام کی تعمیر نو مہم میں شامی حکومت اور قوم کی کسی بھی حمایت سے دریغ نہیں کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/