رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر ہمارے فیصلے منطق کی مبنی پر ہے اور اس پر جذباتی فیصلے نہیں کرتے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے جوہری معاہدے سے ایران کی ممکنہ علیحدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم کے بیانات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف واضح ہے اور ہم دوسرے فریق کے اقدامات کا نظارہ کرکے جذبات کے بغیر منطق کی مبنی پر فیصلہ کریں گے۔
صالحی نے کہا کہ اگر جوہری معاہدے کا نگران وفد اور قائد اسلامی انقلاب کا فیصلہ کریں کہ جوہری معاہدے میں ایران کی موجودگی مفید نہیں تو وہ ضروری ہدایات دیں گے لہذا ہم حقیقت اور تبدیلیوں کی بنا پر عمل کریں گے۔
انہوں نے فائننشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی جانب سے جون تک ایران کے خلاف تنبیہی اقدامات کی معطلی کی تجدید پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے فریقین صورتحال کی مزید بہتری کے خواہاں ہیں البتہ ہم قومی مفادات کے مطابق فیصلہ کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/