امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مشرقی شام کے محصور علاقے الباغوز پر زہریلے اور کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رہورٹ کے مطابق شامی فوج نے ایک کارروائی کر کے الباغوز میں کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
اس کارروائی کے موقع پر داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے الباغوز پر زہریلے اور کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔
امریکی اتحاد کی جانب سے کئے جانے والے اس حملے میں شام کے کئی فوجی جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
جمعے کی شام بھی امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اس علاقے میں شامی فوج کو نشانہ بنایا تھا، الباغوز، شام میں دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے میں تبدیل ہو گیا ہےاور اس علاقے میں سینکڑوں داعشی دہشت گرد اور داعشی کمانڈر محاصرے میں ہیں جہاں انھوں نے شامی شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے