12 March 2019 - 13:51
News ID: 439973
فونت
ہتھیاروں کی عالمی سطح پر سب سے بڑا فروخت کنندہ ملک امریکا ہے جب کہ اسلحے کی سب سے زیادہ خریداری کرنے والا ملک سعودی عرب ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امن پر تحقیق کرنے والے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (SIPRI) نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2014 سے 2018 کے درمیان ہتھیاروں کی خرید و فروخت میں 2009 سے 2013 کے مقابلے میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سیپری کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ہتھیاروں کی فروخت کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک امریکا ہے، جو مجموعی طور پر 36 فیصد ہتھیار فروخت کر رہا ہے۔ امریکا کے بعد روس، فرانس، جرمنی اور چین اسلحے کی فروخت میں بالترتیب بڑے ممالک ہیں۔ ان پانچوں ممالک نے مجموعی طور پر دنیا بھر میں اسلحے کی فروخت میں 75 فیصد حصہ ڈالا۔

خلیج فارس کے ممالک میں اسلحے کی خریداری میں 2009 سے 2013 کے مقابلے میں 2014 سے 2018 کے درمیان 87 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جب کہ سعودی عرب 2009 سے 2013 کے مقابلے میں گزشتہ چار برسوں میں 192 فیصد اضافے کے ساتھ اب بھی دنیا میں سب سے زیادہ ہتھیار خریدنے والا ملک ہے۔

واضح رہے کہ سیپری ہر چار سال بعد ہتھیاروں کی خرید و فروخت سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬