کرائسٹ چرچ کی مساجد سانحے کے بعد؛
کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گردی کے بعد نیوزی لینڈ کی کابینہ نے گن کنٹرول قوانین میں اصلاحات کرتے ہوئے سخت قوانین کی منظوری دے دی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ایرڈرن نے پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کابینہ نے گن کنٹرول قوانین میں تبدیلی کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ گن کنٹرول قوانین میں اصلاح کے باعث نیوزی لینڈ کا معاشرہ زیادہ محفوظ ہوگا۔
وزیر اعظم جسنڈا آرڈن نے مزید کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں گن کنٹرول قوانین میں اصلاحات کی مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
اعداد و شمار کے مطابق نیوزی لینڈ میں عام لوگوں کے پاس ڈیڑھ ملین کے قریب ہتھیار موجود ہیں اور سولہ سال کی قانونی عمر کو پہنچنے والا کوئی بھی فرد آسانی سے اسلحہ خرید سکتا ہے۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم پچاس نمازی شہید اور سینتالیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔ /۹۸۸/ ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے