24 March 2019 - 15:19
News ID: 440041
فونت
فرانس میں پچھلے ہفتے کے پُرتشدد مظاہرے کے بعد پیرس اور دیگر شہروں میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں پچھلے ہفتے کے پُرتشدد مظاہرے کے بعد پیرس اور دیگر شہروں میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پیلی جیکٹ والوں نے پیرس کے جنوبی علاقے سے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا، احتجاج کرتے مظاہرین نے صدر میکرون کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔

فرانس میں اُنیسویں ہفتے بھی پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج جاری رہا، شانزے لیزے سمیت دیگر اہم مقامات پر مظاہرہ کرنے پر پابندی تھی، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 50سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق پیرس اور فرانس بھر میں مظاہرین کی تعداد پچھلے ہفتے کی نسبت بہت کم رہی، پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پچاس سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جبکہ اُنتیس پر جرمانہ کیا گیا۔فرانس میں 17نومبر سے پیلی جیکٹ مظاہرین حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہفتہ وار مظاہرہ کر رہے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬