رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کی حقیقت کو مسخ کرنے کی امریکہ اور ان کے بعض اتحادیوں کی کوششوں کو ناکام بنائے۔
مجید تخت روانچی نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی مسئلہ فلسطین کو ایک نام نہاد خطرہ قرار دے رہے ہیں جس کے خلاف دنیا کو مزاحمت کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی بالخصوص موجودہ انتظامیہ میں ٹرمپ کے انتخاباتی نعرے کے برعکس امریکہ ترجیح نہیں بلکہ اسرائیل پہلی ترجیح ہے جس کی خاطر امریکہ ہر حد پار کرنے کے علاوہ بین الاقوامی قوانین کو بھی سراسر نظرانداز کررہا ہے۔
ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ القدس، فلسطین کا دارالحکومت ہے اور رہے گا اور اس حقیقت کے دفاع کے لئے عالمی برادری بالخصوص دیگر تنظیموں کو چاہئے کہ وہ آگے بڑھیں۔