مغربی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر میانماری فوج کی فائرنگ میں کم سے کم چھے افراد جاں بحق ہو گئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی فوج کی فائرنگ کا یہ واقعہ، صوبے راخین میں پیش آیا جہاں میانمارکی فوج نے تقریبا تین سو روہنگیا مسلمانوں کو حراست میں بھی لے لیا۔
گذشتہ چند دنوں سے صوبے راخین میں روہنگیا مسلمانوں اور میانمار کے فوجیوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔
گذشتہ دو برسوں کے دوران صوبے راخین میں روہنگیا مسلمانوں پر میانمارکی فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کے حملوں میں چھے ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان جاں بحق اور آٹھ ہزار سے زائد زخمی جبکہ دس لاکھ سے زائد دیگر بے گھر ہوئے ہیں۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے