12 May 2019 - 22:34
News ID: 440372
فونت
شام کے شہر حماہ کے نواحی علاقے السقیلبیہ پر تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں تین کم سن بچے جاں بحق اور متعدد عام شہری زخمی ہو گئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس حملے کے بعد شامی فوج نے علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین آپ شروع کر دیا۔

شامی فضائیہ نے بھی حماہ اور ادلب میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری جبکہ بری فوج نے گولہ باری کی ہے۔

شامی فوج اور فضائیہ کے آپریشن کلین اپ کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں اور درجنوں دہشت گردوں کے مارے جانے کی خـبر ہے۔

مغربی شہر لاذقیہ کے نواحی علاقوں میں بھی شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین آپ کی تیاری مکمل کر لی ہے اور یہ آپریشن کسی بھی وقت شروع کر دیا جائے گا۔

اس دوران علاقے میں موجود تکفیری دہشت گردوں نے لاذقیہ کے رہائشی علاقوں رویسہ اسکندر اور جب الزور پر حملے کیے ہیں۔ ان میں حملوں میں ہونے والے جانی نقصان فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬