15 May 2019 - 09:30
News ID: 440392
فونت
اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم :
اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کے ایک رکن نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میانمار کی کسی طرح کی فوجی مدد کرنے سے گریز کرے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرسٹوفر سیدوتی نے اعلان کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور گھروں کی مسماری کی بنا پر عالمی برادری کو چاہئے کہ میانماری فوج کی کوئی مدد نہ کرے۔

انھوں نے کہا کہ میانمار کے صوبے راخین میں فوج کے اقدامات کے پیش نظر میانماری فوج کے سیاسی و اقتصادی نیز مالی روابط کو نشانہ بنائے جانے کی ضرورت ہے تاکہ دباؤ کے ذریعے علاقے میں تشدد کو روکا جا سکے۔

کرسٹوفر سیدوتی نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ میانمار کی حکومت، روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

واضح رہے کہ میانمار کے صوبے راخین میں اس ملک کی فوج اور انتہا پسند بودھسٹوں کے حملوں میں چھے ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان مارے گئے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬