19 May 2019 - 16:36
News ID: 440411
فونت
یورپی ممالک میں ایک نئی ابلاغی مہم شروع کی ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کے خلاف صیہونی ریاست کے مظالم ،جرائم اور نسل پرستی کو بے نقاب کرنا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  فلسطینی انسانی حقوق کارکنوں نے یورپی ممالک میں ایک نئی ابلاغی مہم شروع کی ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کے خلاف صیہونی ریاست کے مظالم ،جرائم اور نسل پرستی کو بے نقاب کرنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یورپ، فلسطین رابطہ گروپ کے زیر اہتمام یورپی ملکوں میں سوشل میڈیا پر اسرائیلی نسل پرستی اور فلسطینی نکبہ کے71 سال کے عنوان سے سوشل میڈیا پر مہم شروع کی گئی ، یہ مہم تاریخی ارض فلسطین پر صیہونی ریاست کے قیام کے 71 سال پورے ہونے اور فلسطینیوں کے حقوق کے مسلسل غاصبانہ قبضے کی یاد میں شروع کی گئی ہے۔

یہ مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی جس میں یورپی ممالک میں عوامی سطح پر فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم، اسرائیلی نسل پرستی اور فلسطینیوں کی عمومی زندگی پر مرتب ہونے والے اسرائیلی ریاست کے قبضے کے اثرات کے بارے میں تصاویر اور معلومات پیش کی جائیں گی۔

مہم کے دوران یورپی ممالک کی حکومتوں، یورپی پارلیمانی اداروں، سول سوسائٹی کی تنظیموں، انسانی حقوق کے گروپوں اور فلسطینیوں کی حمایت میں کام کرنے والی تنظیموں تک خصوصی پیغامات پہنچائے جائیں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬