21 May 2019 - 20:29
News ID: 440428
فونت
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے عرب ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حق کی پایمالی کے لئے انجام پا رہی صدی معاملہ کے حوالے سے بحرین میں ہو نے والے اجلاس میں شرکت نہ کریں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے جاری کردہ بیان میں بحرین اجلاس کو مسئلہ فلسطین کی نابودی کی جانب پہلا قدم قرار دیا گیا ہے۔

حماس کے بیان میں عرب ملکوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ناپاک صدی معاملہ منصوبے کے تحت بلائے جانے والے بحرین اجلاس میں شرکت سے گریز کریں۔

واشنگٹن، اسرائیل اور بعض عرب ملکوں کی ہم آہنگی سے تیار کیے جانے والے سینچری ڈیل کے نام سے موسوم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تیار کردہ منصوبے کو فلسطینیوں پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس ناپاک منصوبے کے تحت بیت المقدس اسرائیل کے حوالے کر دیا جائے گا، فلسطینیوں کو اپنے آبائی علاقوں میں واپسی حق نہیں ہو گا اور اسرائیل کے ناجائز قبضے سے باقی بچ جانے والا غرب اردن اور غزہ کا علاقہ ہی فلسطینیوں کی ملکیت ہو گا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬