غاصب صہیونی حکومت ستمبر دو ہزار اٹھارہ سے اب تک ساڑھے سولہ ہزار فلسطینی بچوں کو گرفتار کر چکی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں سے متعلق تحقیقات کرنے والے ادارے کے سربراہ عبدالناصر فروانہ نے بتایا ہے کہ سن دو ہزار سے دو ہزار دس کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے فلسطینی بچوں کا تناسب سات بچے سالانہ تھا جو گزشتہ آٹھ سال کے دوران بڑھ کر ساڑھے بارہ سو بچے سالانہ تک پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت بھی ساڑھے چار سو فلسطینی بچے صیہونی حکومت کی مختلف جیلوں میں بند ہیں۔
فلسطینیوں کے بارے میں تحقیقات کرنے والے مرکز نے اس سے پہلے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ انیس سو سڑسٹھ سے اب تک اسرائیلی فوجیوں نے مجموعی طور پر پچاس ہزار فلسطینی بچوں کو گرفتار کیا ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے