حسام الدین آلا :
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے کہا کہ شام نے جولان کے مقبوضہ علاقہ کو اسرائيل سے واپس لینے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے حسام الدین آلا نے جولان کو شام کا اٹوٹ حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام نے جولان کے مقبوضہ علاقہ کو اسرائيل سے واپس لینے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔
اس نے کہا کہ اسرائیل کو 1967 کی سرحد کے اندر رہنا ہوگا اور جولان سمیت عرب مقبوضہ سرزمین کو واپس کرنا ہوگا۔
اس نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے اسرائیل سزا کا مستحق ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے