11 July 2019 - 19:41
News ID: 440783
فونت
 قاسم شمسی :
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے صدر نے کہا کہ سعود اور عالمی استکبار کی خوشنودی کیلئے شیخ زکزاکی کی گرفتاری انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے صدر قاسم شمسی آل سعود اور عالمی استکبار کی خوشنودی کیلئے شیخ زکزاکی کی گرفتاری انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

نائجیریا میں اسلامی تحریک کے بانی شیخ زکزاکی کو گزشتہ چار سال سے ظالم و جابر حکومت نے گرفتار کیا ہوا ہے اور جیل کے اندر زہر دی جا رہی ہے، جس سے ان کی زندگی کو شدید خطرہ ہے۔

نائجیریا حکومت کے اس ظلم کیخلاف احتجاج کرنیوالے پُرامن مظاہرین پر فائرنگ کی گئی جس میں 2 مومنین شہید بھی ہوئے۔

 قاسم شمسی مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ شیخ زکزاکی نے نائیجریا میں اسلام کے انقلابی پیغام کو کروڑوں تک پہنچایا جس کیلئے انہوں نے اپنے بچے قربان کر دیئے لیکن ظالم و جابر اسٹبلشمنٹ سے سمجھوتہ نہیں کیا۔

مرکزی صدر نے شیخ زکزاکی کے عزم و حوصلہ، استقامت اور جذبہ ایثار و قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا شیخ زکزاکی کی کاوشیں دور حاضر کے مسلم حکمرانوں کیلئے عملی نمونہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نائجیریا کی عدلیہ کے فیصلہ کے باوجود شیخ زکزاکی کو رہا نہیں کیا، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں کو آواز بلند کرنی چاہئے اور رہائی کا مطالبہ کرنا چاہئے اور اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے سوال کرنا چاہئے کہ آخر کس بنیا دپر آیت اللہ زکزاکی کو گرفتار کیا گیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬