17 July 2019 - 20:02
News ID: 440826
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام محمد عبادی زادہ کو صوبہ ہرمزگان میں نمائندہ ولی فقیہ اور بندر عباس کا امام جمعہ مقرر کردیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام محمد عبادی زادہ کو صوبہ ہرمزگان میں نمائندہ ولی فقیہ اور بندر عباس کا امام جمعہ مقرر کردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بندر عباس کے سابق امام جمعہ حجۃ الاسلام نعیم آبادی کی مدت کے اختتام پر ان کی گرانقدر خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حجۃ الاسلام محمد عبادی زادہ کو بندر عباس کا نیا امام جمعہ اور صوبہ ہرمزگان میں نمائندہ ولی فقیہ مقرر کردیا ہے۔

رہبر معظم نے اپنے حکم میں نئے امام جمعہ پر عوام ، ممتاز شخصیات ، علمی اور ثقافتی اداروں اور نوجوان کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے صوبہ میں اسلامی ثقافت کے فروغ پر تاکید کی ہے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬