رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، کتاب «خون دل جو گوہر بن گیا» رهبر معظّم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے واقعات و حالات زندگی پر مشتمل کتاب ہے جو عوام کے گرم جوش استقبال کی وجہ سے اردو سمیت دیگر زبانوں میں ترجمہ کی جارہی ہے ۔
رهبر معظّم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے حالات زندگی پر مشتمل ۴۲۴ صفحوں کی یہ کتاب «خون دل جو گوہربن گیا» محمّد علی آذرشب کی کوششوں کا نتیجہ ہے ، یہ کتاب «إنّ مع الصّبر نصراً» کا فارسی ترجمہ ہے ، جو انقلاب اسلامی پبلیشر کے ذریعہ ترجمہ ہوکر مارکیٹ میں روانہ کی گئی ہے ۔
اس کتاب کا رھبر معظم انقلاب اسلامی کے مشھد مقدس میں بچپنے کے واقعات سے آغاز کیا گیا ہے ، اس کے ایک حصہ میں جہاں مخاطب کو انقلاب اسلامی سے پہلے مشھد مقدس اور رھبر معظم انقلاب کے گھرانے کے حالات سے آگاہ کیا گیا ہے وہیں دوسرے حصہ میں رھبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رہ سے آشنائی اور رضا شاہ پہلوی کے دوران حکومت میں اپ کے مقابلہ اور انقلاب تحریکوں سے آشنائی کرائی گئی ہے۔
اسلامی تحریک اور اس کی رھبریت پر مشتمل اپ کے اہم بیانات و یادیں تمام اسلامی تحریکوں کے محققین کو جزئیات سے اگاہ کرنے میں مددگار ہیں جس کے جاننے سے کوئی انقلاب محقق بے نیاز نہیں ہوسکتا ہے ۔
طے ہے کہ یہ کتاب عوامی گروہوں کی درخواست کی بنیاد پر بعض رضا کار مترجمین کے ذریعہ اردو سمیت دیگر زبانوں میں ترجمہ ہوکر مارکیٹ میں روانہ کیا جائے ۔/۹۸۸/ ن