‫‫کیٹیگری‬ :
20 July 2019 - 20:13
News ID: 440848
فونت
مرکز اربعین امام حسین علیہ السلام کے ایرانی ذمہ داروں نے اپنے سفر شهر نجف اشرف عراق کے دوران مرجع تقلید عراق آیت الله شیخ بشیر نجفی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، مرکز اربعین امام حسین علیہ السلام کے ایرانی ذمہ داروں نے اپنے سفر شهر نجف اشرف کے دوران مرجع تقلید عراق آیت الله شیخ بشیر نجفی سے ملاقات اور گفتگو کی اور اسے بہتر سے بہتر بنانے میں ان سے راھنمائی حاصل کی ۔

حضرت آیت الله بشیر نجفی نے اس ملاقات میں یاد دہانی کی کہ اربعین امام حسین علیہ السلام کا پروگرام خدا و رسول خدا (صلی الله علیه و آله و سلم) اور اہل بیت اطھار علیھم السلام کی رضایت حاصل کرنے کے لئے انجام دیا جائے ۔

انہوں نے تاکید کی کہ حسینی شعائر اور زیارت اربعین امام حسین علیہ السلام کو بہترین شکل و صورت میں انجام دیا جائے کہ جو رسول اعظم حضرت محمد مصطفی (صلی الله علیه و آله و سلم) ، اهل بیت اطهار (علیهم السلام) اور امام حسین (علیه السلام) سے والہانہ عشق و محبت کا عکاس ہو ۔

نجف اشرف کے اس مرجع تقلید نے مزید کہا: زیارت اربعین امام حسین علیہ السلام بیشتر دینی تعالیمات اور نصیحتوں سے متمسک ہونے اور نجف اشرف سے کربلائے معلی تک خداوند متعال کی اطاعت کا مظھر نیز امام حسین (علیه السلام) کے وسیلہ محمد و آل محمد (صلوات الله علیهم) سے اظھار محبت کا راستہ ہونا چاہئے ۔

انہوں نے اسلامی جمھوریہ ایران اور حکومت عراق کے آپسی تعلقات میں مزید بہتری لانے ، زائرین کی بہتر خدمت انجام دیئے جانے اور اربعین کے پروگرام کو بہتر سے بہتر بنائے جانے کی تاکید کی ۔

مرکز اربعین امام حسین علیہ السلام کے ذمہ داروں نے بھی اس ملاقات میں اپنی فعالیتوں کی حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی کو رپورٹ پیش کی اور اپ کی نصیحتوں کو جامہ عمل پہنانے کی تاکید کی۔

واضح رہے کہ صوبہ تہران کے مرکز اربعین کے حفاظتی اور سیکوریٹی سیکشن کے ڈپٹی حمید رضا گودرزی نے اربعین کے موقع پر عراقی ویزا حذف کئے جانے کے حوالہ سے کہا: ایران و عراق کے درمیان ہونے والے معاھدہ کے تحت طے ہوا ہے کہ فقط کچھ دنوں کے لئے ایام اربعین میں ویزا ہٹا دیا جائے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اربعین امام حسین علیہ السلام کے بعد ویزا وزارت خارجہ کے ذریعہ حذف کیا جانا چاہئے کہ اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی اقدام نہیں ہوا ہے ۔

گودرزی نے کہا: امسال اربعین کے موقع پر عراق کی زیارت کو جانے والے ایرانیوں کے لئے ویزا فری ہے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬