20 July 2019 - 10:28
News ID: 440839
فونت
جواد ظریف:
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء، جنوبی اور لاطینی امریکہ میں، امریکہ کی موجودگی ان علاقوں میں ناامنی کی وجہ بنی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف وینزویلا کے دارالحکومت کراکاس پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو میں اس جانب جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ علاقے میں امریکی موجودگی ہی عدم استحکام کا باعث بنتی ہے کہا کہ امریکہ جس بھی علاقے میں جاتا ہے وہاں کے عوام پر دباو بڑھتا ہے اور علاقہ دہشتگردی کی لپیٹ میں آجاتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی دباو اور مداخلت کے مقابلے میں وینزویلا کے عوام کی استقامت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے عوام کی استقامت اس ملک کے مستقبل کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔

محمدجواد ظریف نیویارک کے 6 روزہ دورے کے بعد آج صبح وینزویلا کے دارالحکومت کراکاس پہنچے۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬