20 July 2019 - 10:54
News ID: 440843
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر برطانوی بحری جہاز کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر برطانوی بحری جہاز" اسٹینا ایمپرو" کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

سپاہ کے بیان کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے بحری اورپورٹس ادارے کی درخواست پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے برطانوی بحری جہاز کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں ضبط کرکے مذکورہ ادارے کے حوالے کردیا ہے۔

بیان کے مطابق برطانوی بحری جہاز کو قانونی مراحل طے کرنے کے لئے ساحل سمندر کی طرف ہدایت کردی گئی ہے۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬