رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنازئزیشن پاکستان نے شیخ زکزکی اور انکی اہلیہ کی اسیری کیخلاف ملک گیر سطح پر یوم احتجاج منایا۔
جمعہ کی نماز کے بعد پنجاب، گلگت بلتستان، سندھ، کے پی سمیت ملک بھر میں مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔
مظاہرین سے آئی ایس او کے مرکزی اور مقامی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے نائیجیریا میں اسیر شیعہ رہنماء شیخ زکزکی اور انکی اہلیہ کیخلاف ظالمانہ اقدامات کی سخت مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
مقررین نے کہا کہ آلِ سعود اور عالمی استکبار کی خوشنودی کے لئے شیخ زکزکی کی گرفتاری انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے بانی شیخ زکزاکی کو گذشتہ چار سال سے ظالم و جابر حکومت نے گرفتار کیا ہوا ہے اور جیل کے اندر زہر دیا جا رہا ہے، جس سے ان کی زندگی کو شدید خطرہ ہے۔
شیخ زکزاکی کی عالمی استعمار کی خوشنودی کے لئے اسیری انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے، پاکستانی حکومت کو چاہئے کے نائیجیریا میں بے جرم و خطا قید شیخ زکزکی اور انکی اہلیہ کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔ /۹۸۸/ ن