رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی نامور سیاستدان سلیمان فرنجیہ نے ایران کے خلاف موجودہ امریکی عزائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے بارہا ثابت کردیا ہے کہ امریکہ کو اپنی شرائط کے تسلیم کرنے پر مجبور کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بغیر جنگ کے حل ہوئے۔
انہوں نے ایران کی فضائی حدود میں امریکی ڈروں کی دراندازی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے اب تک خاص طور پر جاسوس امریکی ڈرون کی تباہی کے بعد ثابت کردیا کہ امریکہ کو اپنی شرائط کو قبول کرنے پر مجبور کرسکتا ہے۔
فرنجیہ نے امریکہ کی جانب سے خطے میں کشیدگی کے فروغ کے تسلسل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں تنازعات کے فروغ کے ساتھ، تیل کی قیمت میں قابل قدر اضافہ ہوگا اور یہ ٹرمپ کی تمام سازشوں کو بر باد کرے گا.
انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ کے 2020 صدارتی انتخابات قریب آ رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ایران کے ساتھ جنگ کرنا ٹرمپ کے مفاد میں نہیں ہے.
لبنانی عہدیدار نے کہا کہ فی الحال واشنگٹن کی درخواست ایران کے ساتھ مذاکرات کرنا ہے نہ جنگ.