01 August 2019 - 14:02
News ID: 440951
فونت
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دفاعی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے ابلاغ عامہ ترکی بن عبداللہ نے پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اس موقع پر سعودی مشیر دفاع میجر جنرل طلال عبداللہ اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی بھی موجود تھے۔

اس ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج تمام شعبوں میں سعودی افواج کے ساتھ ہے جبکہ آرمی چیف نے سعودی شہزادہ بندر بن عبدالعزیز السعود کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

اس سے قبل سربراہ پاک فوج نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا جہاں انٹرنشپ پر آئے نوجوانوں سے ملاقات کی اور خطاب کیا۔

سربراہ پاک فوج نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اندر قابلیت، خود اعتمادی پیدا کریں اور قانون کی پاسداری کریں جبکہ زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے کسی قسم کے شارٹ کٹ راستے کا استعمال نہ کریں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬