04 August 2019 - 18:41
News ID: 440974
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی سے ملاقات و گفتگو۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابققائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی سے ملاقات و گفتگو کی۔

آیت اللہ العظمی آقای سیستانی نے اس ملاقات میں پاکستان میں شیعوں کی موجودہ وضعیت دریافت کی اور تشیع کے اتحاد و وحدت اور نوجوانوں اور بچوں کی تربیت اور عوام الناس کی رہنمائی پر زور دیا ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے اتحاد و وحدت اور تربیت کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاھی دی اس ملاقات میں قائد ملت جعفریہ کے علاوہ علامہ شبیر میثمی اور قائد ملت جعفریہ کے فرزند سید عباس ساجد نقوی شامل تھے۔

مرجع عالیقدر کے مکتب تک جانے کے لئے پاکستان طلباء مقیم نجف اشرف نے شارع رسول سے باب قبلہ تک قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی استقبال کیا اور مکتب مرجع عالیقدر تک ہمراہ رہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬