05 August 2019 - 12:49
News ID: 440980
فونت
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارتی آئین کو قتل کردیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارتی آئین کو قتل کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرتے ہوئے ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرنے کا بل پیش کیا۔ اجلاس کے دوران بھارتی اپوزیشن نے کشمیر کی صورتحال پر شدید احتجاج کیا۔

کانگریس کے رہنما غلام نبی نے حکومت کے اس فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے آج بھارتی آئین کو قتل کردیا ہے۔جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے 2 ارکان پارلیمنٹ نذیر احمد لاوے اور ایم ایم فیاض نے بھی شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی آئین کی کاپیاں پھاڑتے ہوئے واک آؤٹ کرگئے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬